the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع
:
امریکہ اور جاپان میں شدید برفباری سے 51 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، جبکہ لوڈ شیڈنگ سے ہزاروں گھروں کی بجلی بھی منقطع ہو گئی ہے۔ امریکہ میں نیویارک کا دوسرا بڑا شہر بفیلو اس وقت ایک بحرانی صورتحال سے دوچار ہے جہاں برفانی طوفان نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور 34 افراد ہلاک ہو چکے



ہیں۔ بفیلو میں آٹھ فٹ (2.4 میٹر) برف پڑی ہے اور بجلی کی بندش ہے۔ ان حالات میں ریسکیو کا عملہ زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔ سخت سردی کے باعث نو ریاستوں میں 34 اموات کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے چار ہلاکتیں کولوراڈو اور 12 نیویارک میں ہوئیں۔ حکام کے مطابق برفباری سے متاثرہ بفیلو کے علاقے میں امدادی کارکنوں نے گاڑیوں اور برف کے تودوں کے نیچے سے لاشیں برآمد کیں۔ اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جاپان کے شمالی علاقوں میں برفباری سے سنیچر کو سینکڑوں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں جس کی وجہ سے ترسیل کا نظام متاثر ہوا، جبکہ 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق پیر کی صبح ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہو گئی اور 93 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے بہت سے لوگ چھتوں سے برف ہٹاتے ہوئے گر کر مر گئے یا پھر چھتوں سے گرنے والی برف کے نیچے دب گئے۔ اتوار کو برفباری کی وجہ سے شمالی جاپان میں درجنوں ٹرینیں اور پروازیں معطل کر دی گئیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.